پوٹھوہار ویلفیئر آرگنائزیشن
منشور:-
1- سوسائٹی ہذا مندرجہ ذیل مقاصد کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔
2- سوسائٹی کا اولین مقصد ادب و ثقافت کا فروغ ہے
3- ادبی ذوق کے ساتھ ساتھ سماجی فلاح و بہبود کے کام کرنا۔
4- مذہبی تہواروں پر بین المدارس مقابلۂ حسن و قرآت ونعت خوانی کا اہتمام کرانا۔
5- قومی شعراء کرام اور فنکاروں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانا
6- قومی تہواروں اسلامی تہواروں اور یومِ پاکستان کے موقع پر پوٹھوہاری پنجابی مشاعروں اور محفل موسیقی کا بین الاقوامی سطح پر انعقاد کرانا۔
7- مستحق طلبہ و طالبات کی نصابی کتب اور یونیفارم کی شکل میں امداد کرنا۔
8- بیواؤں اور معزوروں کی اخلاقی اور مالی اعانت کرنا
شرائط رکنیت
1- ممبران بااخلاق باکردار اور ادب و سے دلچسپی رکھتے ہوں۔
2- ماہانہ اجلاسوں میں پابندی سے شرکت کریں۔
3- سوسائٹی ہذا کے مفادات کا خیال رکھیں۔
4- ماہانہ چندہ باقاعدگی سے ادا کریں۔
5- ممبران حضرات قطعی غیر سیاسی ہوں۔
|